پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے پوری دنیا میں رجسٹر کلبز کی تعداد تیس ہو گئی۔ گلاسکو (اسکاٹ لینڈ) زلمی کی ٹیم بھی گلوبل زلمی لیگ کا حصہ بن گئی.
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پوری دنیا میں زلمی کے رجسڑڈ ٹیموں کی تعداد تیس ہو گئی۔ گلاسگو زلمی کی ٹیم بھی گلوبل زلمی لیگ کا حصہ بن گئی۔ دنیا کے چھبیس ممالک میں زلمی کے تیس کلبز رجسٹر ہوچکے ہیں۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ گلاسگو زلمی کو گلوبل زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ گلوبل زلمی لیگ کا پلیٹ فارم بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ٹیلنٹ کے اظہار کا گلوبل پلیٹ فارم بن چکا ہے اور مزید کئی ٹیمیں بھی جلد گلوبل زلمی کا حصہ بنے گی۔
پشاور زلمی پاکستان کی واحد اسپورٹس فرنچائز ہے جس کے فینز کلبز اور ٹیمیں دنیا کے پچیس سے زائد ممالک میں موجود ہیں۔ گلوبل زلمی لیگ کے دو ایڈیشنز کامیابی سے یواے ای میں منعقد ہوچکے ہیں. لیگ کا تیسرا ایڈیشن دو ہزار انیس میں منعقد ہوگا .