دبئی: (دنیا نیوز) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے پر پاکستانی ٹیم نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ حارث سہیل 110، بابر اعظم 52 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں.
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے ہیں۔ حارث سہیل اور بابر اعظم ابھی اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے بے تاب ہیں۔ حارث نے 110 جبکہ بابر اعظم 52 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔
گزشتہ روزکپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اپنے بلے بازوں کو میدان میں اتارا تھا اور پاکستان نے پہلے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے تھے۔