لاہور: (دنیا نیوز) حال ہی میں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے محمد حفیظ نے فٹنس برقرار رہنے تک ون ڈے اور ٹی 20 کھیلتے رہنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور قلندر نے پی ایس ایل کے لئے محمد حفیظ کو کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کپتان بننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں کسی ریکارڈ کے پیچھے نہیں تھا جب تک بہتر محسوس کیا ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہا اور جب ٹیسٹ کے لئے بہتر محسوس نہ کیا ریٹائرمنٹ لے لی۔
سینئر کرکٹر نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی 20 کے لئے ورلڈ کپ 2019 تک دستیاب رہوں گا اس کے بعد پرفارمنس اور فٹنس دیکھ کر مزید کھیلنے کا فیصلہ کروں گا۔ محمد حفیظ نے کہا کہ پی ایس ایل اب پاکستانیوں کا برانڈ بن چکا ہے اور عوام کی اس میں بہت دلچسپی ہے۔