ایڈیلیڈ: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے، کینگروز نے بھارت کے تین سو تیئس رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 104 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ پر بھارت کی گرفت مضبوط، چوتھے روز دوسری اننگز میں کوہلی الیون 307 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، چٹیشور پجارا نے اکہتر رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے چھ بھارتی بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا۔
آسٹریلیا کو تین سو تیئس رنز کا ہدف ملا لیکن اس نے ایک سو چار پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ شان مارش، اکتیس اور ٹریوس ہیڈ گیارہ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون اور محمد شامی نے دو دو شکار کئے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے آخری روز فتح کیلئے کینگروز کو دو سو انیس رنز جبکہ بھارت کو چھ وکٹیں درکار ہیں۔