کوئٹہ: (دنیا نیوز) ڈیرہ بگٹی میں قائد اعظم کے یوم پیدائش پر کرکٹ کارنگا رنگ میلہ سجایا گیا، فائنل میں عمران خان الیون نے کمبائنڈ الیون کو 10رنزسے ہرا دیا۔
قائد اعظم کے یوم پیدائش پر ڈیرہ بگٹی میں کرکٹ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی بھر کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ فائنل میں عمران خان الیون اور کمبائنڈ الیون کا میچ ہوا جس میں عمران خان الیون نے 120رنز بنائے۔ جواب میں کمبائند الیون 110رنز بنا سکی۔
مہمان خصوصی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کھلاڑیوں کو بلوچستان کا مستقبل قراردیا۔ فائنل جیتنے اور ہارنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر فوجی آفیسروں سمیت قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے کرکٹ ٹورنامنٹ سے لطف اٹھایا۔