سینچورین ٹیسٹ: محمد عباس کے کندھے میں انجری، کھیل سے آؤٹ

Last Updated On 23 December,2018 10:45 pm

سینچورین: (دنیا نیوز) جنوبی افریقا میں میچ سے پہلے ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی، محمد عباس انجری کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے، فخر زمان فٹ ہو گئے، اننگز کا آغاز کریں گے۔

پروٹیز سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مقابلوں سے پہلے ہی پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ باؤلر محمد عباس کے کندھے کی انجری برقرار، ان فارم قومی گیند باز جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے، سینچورین ٹیسٹ میں محمد عامر کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلے باز فخر زمان فٹ ہو گئے ہیں جو اننگز کا آغاز کریں گے۔ امام الحق کی بھی حتمی الیون میں شمولیت یقینی ہے، اوپنر نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی پانچ اننگز میں صرف 73 رنز ہی بنا سکے تھے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں کھیلا جائے گا۔