ملتان : (دنیا نیوز) ملتان میں آج نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پشاور نے لاہور بلیو کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور بلیو نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ جواب میں پشاور نے 19.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔