ٹی ٹونٹی کرکٹ: سوفی ڈیوائن سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالی باؤلر

Last Updated On 23 December,2018 05:58 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر سوفی ڈیوائن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں۔

آسٹریلیا میں جاری ویمن بگ بیش ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ بن گیا، کیوی آل راؤنڈر سوفی چھوٹے فارمیٹ میں بڑا کارنامہ کر دکھایا۔ایڈیلیڈ سٹرائیکر کی نمائندگی کرتے ہوئے اکتالیس رنز کے عوض پانچ شکار کیے۔

پانچویں وکٹ کی بدولت ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ان کی شکاروں کی تعداد ایک سو اکاسی تک پہنچ گئی ہے، اس سنگ میل تک پہنچتے ہی سوفی ڈیوائن نے ایلس پیری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

آسٹریلوی باؤلر ایلس پیری ایک سو اسی وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر کی باؤلر بن گئی ہیں۔ اس یادگار میچ میں سوفی ڈیوائن نے پانچ وکٹوں کے ساتھ ساتھ پچانوے رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

کیوی کرکٹر کی کینگروز کے دیس شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے عام میچ کو خاص بنا دیا۔