کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز نے میلبورن سٹارز کو 15 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کے جیسن سانگا نے نصف سنچری سکور کی۔
بِگ بیش لیگ کا ایک اور دلچسپ مقابلہ، کینبرا میں سڈنی تھنڈرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ سڈنی تھنڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر ایک سو اکیاسی رنز سکور کیے۔ جیسن سانگا نے تریسٹھ رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے چار چوکے اور چار ہی چھکے لگائے۔
میچ بارش سے متاثر ہوا تو میلبورن سٹارز کو 8 اووروں میں 90 رنز کا ہدف ملا، تاہم سٹارز 6 وکٹ پر چوہتر رنز ہی بنا سکے۔ سڈنی تھنڈرز کے ڈینیل سامز نے تین شکار کئے۔