فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں قائد ڈے کے حوالہ سے پرائیوٹ ا سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے آل پنجاب میرا تھن ریس کا انعقاد کیا گیا، دوڑ میں 700 اتھلیٹس نے شرکت کی، ساہیوال کے محمد حبیب نے 8 کلومیٹر کا طویل فاصلہ 24 منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
قائد ڈے پر فیصل آبا دمیں ال پنجاب منی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے 700 اتھلیٹس نے شرکت کی۔ ریس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر نے کیا جنکا کہنا تھا ریس کا مقصد نوجوان نسل کو صحتمندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔
8 کلومیٹر طویل ریس کشمیر پل سے شروع ہو کر ڈی گراونڈ چوک میں اختتام پذیر ہوئی، ساہیوال کے اتھلیٹس محمد حبیب اور محمد اختر نے بالاترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جنہوں نے جیت پر خوشی منائی تاہم مناسب سہولیات نا ملنے پر منتظمین سے شکوہ بھی کیا۔
پروفیشنل اتھلیٹس کے علاوہ عام کھلاڑیوں کیلئے بھی 4 کلومیٹر کی میرا تھن ریس منعقد کی گئی جسکے شرکا نے مستقبل میں ایسے ایونٹس زیادہ سے زیادہ کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔