لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سمیت پوری ٹیم کو آسٹریلیا میں سیریز جیت کر پہلی ایشیائی ٹیم بننے پر مبارکباد دی۔
جیت ہو تو ایسی کہ دنیا بھر میں دھوم مچا دے، بھارتی کپتان اور ان کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں میزبان کینگروز کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی، یہ تاریخ ساز کارنامہ انجام دینے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ویرات کوہلی اینڈ الیون کو مبارکباد دی ہے۔
Congratulations to Virat Kohli and the Indian cricket team for the first ever win by a subcontinent team in a test series in Australia
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2019
آسٹریلیا کو انہی کی سرزمین پر ہرا کر بھارتی کھلاڑیوں نے پہلی ایشیائی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جس پر انہوں نے لیجنڈری عمران خان سے بھی مبارکباد وصول کی۔