لاہور: (دنیا نیوز) فلڈ لائٹ اور پنک بال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو مزید پرکشش بنانے کے لیے ون ڈے کی طرح کِٹ پر کھلاڑیوں کے نام اور نمبر لکھنے کی تجویز سامنے آ گئی۔
طویل دورانیے کی کرکٹ میں مصنوعی روشنی اور گلابی گیند کا کامیاب تجربہ کیا گیا اور اب سفید یا کریم کلر کی کٹ کو پرکشش بنانے پر غور جاری ہے جس کے تحت ون ڈے کی طرح کِٹ پر کھلاڑیوں کے نام اور نمبر لکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
کہا گیا ہے کہ کرکٹرز کی شرٹ کے پیچھے ان کا نام اور مخصوص نمبر لکھے جانے سے دلچسپی بڑھے گی، آسٹریلیا کی ڈومیسٹک اور انگلش کاؤنٹی میں کامیاب تجربے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نئے تجربے کی بازگشت ہے۔
اگر منظوری مل گئی تو رواں سال اگست سے شروع ہونے والی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آسٹریلیا، انگلینڈ کے درمیان شیڈول تاریخی ایشز سیریز میں نئی کِٹ متعارف کرا دی جائے گی۔