پاکستان فٹبال تنازع کا حل، شعیب ملک نے فیفا سے اپیل کر دی

Last Updated On 04 April,2019 10:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک نے فیفا سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان فٹبال کا تنازع حل کرنے میں کردار ادا کرے۔

قومی کرکٹر شعیب ملک نے پاکستان میں فٹبال کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیفا سے اپیل کی ہے کہ وہ تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کر سکے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستانی فٹبالرز غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہیں۔ فیفا سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا جائزہ لے تا کہ پاکستانی قوم اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکے۔