لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا 55 واں اجلاس آج دوپہر لاہور میں ہوا جس میں آڈٹ کمیٹی، متوقع سری لنکا کے دورے، بجٹ کی منظوری، صوبائی ٹیموں کی تشکیل سمیت مختلف معاملات پر غور کیا گیا.
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی نے اپنی رپورٹ پیش کی، آڈٹ کمیٹی نے بھی اجلاس میں شریک اراکین کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
بورڈ آف گورنرز (بی او جی) میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، اسد علی خان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین، کبیر احمد خان، عمران فاروقی، محمد ایاز بٹ، شیراز عبد اللہ خان، شاہ دوست اور اکبر درانی نے اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اجلاس کے دوران متوقع سری لنکا کے دورے، بجٹ کی منظوری، صوبائی ٹیموں کی تشکیل سمیت مختلف معاملات زیر غور آئے۔