امپائرز، میچ ریفریز کیلئے پی سی بی کی سالانہ ورکشاپ کل سے شروع ہو گی

Last Updated On 24 August,2019 05:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سالانہ ورکشاپ کا آغاز 25 اگست بروز اتوار سے ہو گا۔ امپائرز ورکشاپ 27 اگست تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی۔

ایک اور امپائرز ورکشاپ 29 سے 31 اگست تک راولپنڈی میں ہوگی، 3 سے 5 ستمبر تک امپائرز ورکشاپ کا انعقاد نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بھی کیا جائے گا۔ میچ ریفریز کیلئے ورکشاپ کا انعقاد 6 سے 8 ستمبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کیا جائے گا۔

ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائرز احسن رضا، آصف یعقوب کی زیرنگرانی ہونگی، میچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری محمد انیس کریں گے، پی سی بی کے منیجر امپائرز اینڈ ریفریز بلال قریشی ورکشاپس کی نگرانی کریںگے۔

پی سی بی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دینا ہے، میچ آفیشلز کو پلیئنگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کرایا جائے گا، پی سی بی کے پاس بہترین میچ آفیشلز ہیں۔