ڈومیسٹک سیزن 20-2019ء، پی سی بی کا ایک ارب روپے خرچ کرنیکا پلان

Last Updated On 04 September,2019 02:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نئے کرکٹ سٹرکچر پر سیزن میں ایک ارب سے زائد خرچ ہوں گے۔ ٹائٹلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی بھی چاندی ہو جائے گی جبکہ ایک کرکٹر کو سالانہ بیس لاکھ روپے ملیں گے۔

قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی ہے جبکہ پاکستان کپ میں ڈیڑھ سو جبکہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سالانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرے گا۔ قائداعظم ٹرافی، پاکستان کپ اور قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی میچ فیس بڑھا دی گئی ہے۔

سیکنڈ الیون سمیت انڈر نائیٹین کھلاڑی کی میچ فیس بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں کو تھری اور فور سٹار ہوٹل میں رہائش جبکہ ہوائی جہاز کی سفری سہولت میسر آئے گی۔