قومی کھلاڑیوں نے کوکابورا کی گیند کا استعمال سود مند قرار دے دیا

Last Updated On 06 September,2019 06:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈومیسٹک سیزن 2019-20ء میں قومی کھلاڑیوں نے کوکابورا کی گیند کا استعمال سود مند قرار دے دیا۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گیند کی تبدیلی سے قومی، بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان فرق کم ہو گا، فیصلے سے باؤلرز کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں کوکا بورا کے گیند کا بہتر استعمال آئے گا۔ہم کوکا بورا کے گیند سے جتنا زیادہ کھیلیں گے، ہمارے لیے بہتر ہو گا۔ 

ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی کا کہنا تھا کہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں کوکا بورا کی گیند متعارف کرانا پی سی بی کا مثبت قدم ہے۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا تھاک ہ انگلینڈ،ویسٹ انڈیز کے علاوہ عالمی کرکٹ میں کوکا بورا کے گیند کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پی سی بی نے بہت شاندار فیصلہ کیا ہے۔

بائیں ہاتھ کیساتھ فاسٹ باؤلنگ کرنے والے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کوکابورا کے گیند کا استعمال نوجوان فاسٹ باؤلرز کو عالمی کرکٹ کی تیاری میں مدد دے گا۔