پاک بنگلا دیش آخری ون ڈے، ویمن گرین شرٹس کا حریف ٹیم کو 211 رنز کا ہدف

Last Updated On 04 November,2019 01:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سیریز کے دوسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلادیش کو 211 رنز کا ہدف دے دیا، اوپنر ناہیدہ خان 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کپتان بسمہ معروف نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر جویریہ نے چوبیس رنز بنائے، ون ڈاؤن بلے باز بسمہ معروف نے چونتیس رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔

ناہیدہ خان نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے ففٹی سکور کی، وہ تریسٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔