گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے پتنگ بازی کرنے کی معافی مانگ لی ہے۔
حسن علی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں پتنگ بازی نہیں کر رہا تھا بلکہ کٹی پتنگ پکڑی تھی۔ قومی کرکٹر نے اپنے اقدام پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جسے ہم سب نے مل کر ختم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ حسن علی کی اپنے گھر کی چھت پر پتنگ اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔