اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے لپٹائیگرز فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں، پاکستان کی فورس ہے۔ سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرے گی۔
معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان صاحب کے اقدمات سیاسی بنیادوں سے بالاتر اور ملک وقوم کیلئے ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت کے ٹائیگر فورس کیساتھ مل کر کام کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
عثمان ڈار نے کہا کہ کوشش ہے کہ صنعتوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے مشروط کرکے کھول دیا جائے۔ سندھ میں ٹائیگر فورس کیساتھ تعاون کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ملک بھر سے 10 لاکھ سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن فیکٹری مالکان کے پاس ایکسپورٹ کے آرڈر ہیں وہ فیکٹری کھولنے کیلئے اپلائی کر سکتا ہے۔ جو پنجاب حکومت کے ایس اوپیز پر پورا اترتا ہے، وہ فیکٹری کھولنے کیلئے اجازت لے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں یہ نہیں دیکھا گیا کہ مستحق کا تعلق کس جماعت سے ہے۔ ٹائیگر فورس سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر کام کرے گی۔ خواجہ آصف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سیالکوٹ کی ٹائیگر فورس کو لیڈ کریں۔