لاہور: (ویب ڈیسک) انگلش آل راونڈر بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کبھی نہیں چھوڑتا لیکن والد کی کنڈیشن بہت خراب تھی جس کی وجہ سے سیریز چھوڑ کر نیوزی لینڈ آنا پڑا ہے۔
انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز چھوڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز چھوڑنا ان کےلئے اس لئے ضروری تھا کہ ان کے والد کی حالت بالکل ٹھیک نہیں تھی ۔
بین سٹوکس نے بتایا کہ جب انہیں والد کی طبیعت کا پتہ لگا تو دل اور دماغ دونوں کھیل کی طرف نہیں تھے، میرا انگلینڈ میں رکنا ممکن نہیں تھا ، انہوں نے فورا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو صورتحال بتائی اور چھٹی کی درخواست کی جو مل گئی ۔
واضح رہے کہ بین سٹوکس کے والد جیرارڈ سٹوکس برین کینسر میں مبتلا ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے سابق رگبی کھلاڑی ہیں، بین سٹوکس نیوزی لینڈ میں آئسولیشن کے بعد فیملی کو جوائن کریں گے ۔