اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آنے والے دنوں میں محکمہ موسمیات کی طرف سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کر دہ الرٹ کے مطابق اسلام آباد کے 12 سکولوں کی عمارتوں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جن سکولوں کو ریلیف کمیپ میں تبدیل کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ ہائی سکول نور پور شاہاں اسلام آباد، گورنمنٹ مڈل سکول گرلز کھنہ ڈاک، گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز بہارہ کہو، فیڈرل گورنمنٹ سکول ملپور، گرلز سکول نیلور، گرلز سکول سہالہ اور گورنمنٹ گرلز سکول سہالہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز، گرلز ایف سیون اسلام آباد، فیڈرل گورنمنٹ سکول فار گرلز نمبر 4 جی سیون ٹو اسلام آباد، ماڈل سکول آئی ٹین ون اسلام آباد، ایف جی ہائی سکول آئی نائن اسلام آباد، اسلام آباد ماڈل سکول جی ٹین ٹو اسلام آباد کو ریلیف کیمپس میں شامل کیا گیا ہے۔