لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کٹیگریز کا اعلان کردیا، 192 کھلاڑیوں میں سے دس کرکٹرز کو اے پلس کیٹگری دی گئی ہے۔
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی جانب سے انتخاب کردہ اے پلس کیٹگری میں 10 جبکہ اے کٹیگری میں کُل 38 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، بی کٹیگری میں 47 ، سی کٹیگری میں مجموعی طور پر71 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
ڈی کیٹگری 26 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ترجمان پی سی بی کے مطابق اے پلس کیٹگری کو ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ اے کٹیگری کو 85 ہزار روپے ماہوار وظیفہ ملے گا، بی کٹیگری کو 75 ہزار جبکہ سی کٹیگری کو 65 ہزار روپے ماہوار وظیفہ ملے گا، سی کو 65 ہزار اور ڈی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 40 ہزار روپے ملیں گے جبکہ سی کو 65 ہزار اور ڈی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 40 ہزار روپے ملیں گے۔