ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوانے والے سیموئل کرکٹ سے ریٹائر

Published On 04 November,2020 10:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی کپ جتوانے والے کرکٹر مارلون سیموئل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنازع میں رہنے والے 39 سالہ سٹار کرکٹر مارلون سیموئل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ دسمبر 2018 میں سیموئل کو آخری بار ویسٹ انڈیز کی جرسی میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ نے مارلون سیموئل کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے۔

بین سٹوکس کے ساتھ تنازع کی وجہ سے سیموئل حال ہی میں خبروں میں تھے۔ مارلون سیموئل کے دم پر ویسٹ انڈیز دو بار ٹی -20 عالمی کپ فاتح بنی تھی۔ دونوں عالمی کپ میں مارلون سیموئل نے ٹیم کے لئے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میچز: ڈوپلیسی سمیت 21 غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کیلئے تیار

کچھ دن پہلے مارلون سیموئل کرکٹروں کی بیویوں پر کئے گئے تبصرہ کی وجہ سے سرخیوں میں تھے۔ انہوں نے انگلش کرکٹروں کی بیویوں اور خاص کرکے بین سٹوکس کی بیوی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو جانی گریو نے سیموئل کے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔ سیموئل نے 21 سال کی عمر میں بھارت کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی تھی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کا کہنا ہے کہ مارلون سیموئل نے رواں سال جون میں کرکٹ کو الوداع کہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے 2012 اور 2016 کے ٹی20 عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ دو ورلڈ کپ کے فائنل میں سیموئل نے بہترین اننگ کی بدولت ٹیم کو جیت دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کلین سویپ کاخواب پورانہ ہوسکا،تیسرے ون ڈے کا سپراوورمیں فیصلہ،زمبابوے فاتح

سیموئل نے 71 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 32.64 کی اوسط سے 3917 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کیریئر میں سیموئل نے7 سنچریاں بنائیں جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل تھی اور وہ 24 نصف سنچری بھی سکور کرنے میں کامیاب رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 41 وکٹیں بھی حاصل کیں ۔207 ون ڈے میچوں میں 5606 رنز بنائے اور ون ڈے کرکٹ میں 10 نصف سنچری اور 30 نصف سنچریاں سکور کیں اور 89 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی 20 کرکٹ میں ان کا ریکارڈ بہترین رہا اور انہوں نے 67 میچوں میں 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1611 رنز بنائے۔ ٹی 20 میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں صرف 16 میچ ملے تھے، جس میں انہوں نے صرف 161 رنز بنائے تھے اور وہ ایک بھی نصف سنچری سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ تاہم 9 وکٹیں حاصل کر سکے تھے۔