آسٹریلیا کی کلیئر پولوسک کا بڑا اعزاز، 144 سال بعد پہلی بار مینز ٹیسٹ میچ میں امپائر مقرر

Published On 07 January,2021 01:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون ریفری کی بطور فورتھ امپائر میچ میں امتحان شروع ہو گیا، آسٹریلیا کی کلیئر پولوسک کو بھارت کے خلاف سیریز میں خدمات کا اعزاز حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں تاریخ رقم ہو گئی، طویل دورانیے کی کرکٹ میں ایک سو چوالیس سال بعد پہلی بار خاتون ریفری بطور فورتھ امپائر مقرر کی گئی ہیں، بتیس سالہ کلیئر پولوسک کو بڑا اعزاز مل گیا، اس پر انہیں آئی سی سی کی طرف سے بھی مبارکباد کا پیغام دیا گیا۔

اس سے پہلے کلیئر پولوسک ہی ویمن کے ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکی ہیں۔
 

Advertisement