راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی 370 رنز ہدف کے تعاقب میں‌ بیٹنگ جاری

Published On 07 February,2021 10:17 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی 370 رنز ہدف کے تعاقب میں‌ بیٹنگ جاری ہے، دوسری اننگز میں‌ پاکستان نے 298 رنز بنائے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کے اوپنر ڈین ایلگر محض 17 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، 78 کے مجوعے پر مارکرم اور وینڈر ڈسن کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 298 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل تھی۔ محمد رضوان ناقابل شکست 115 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ نعمان علی 45، اظہر علی 33، فہیم اشرف 29، یاسر شاہ نے 23 رنز بنائے۔ عمران بٹ صفر، عابد علی 13، بابر اعظم 8، فواد عالم 12 رنز بناسکے۔ جارج لنڈے5 وکٹ کے ساتھ سرفہرست رہے، کیشو مہاراج 3، ربادا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ قومی ٹیم نے 272 رنز بنائے تھے۔