قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی، ایک روزہ سیریز 2 اپریل سے شروع ہو گی

Published On 26 March,2021 09:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے جنوبی افریقہ پہنچ گئی، اسکواڈ 21 کھلاڑیوں اور 13 آفیشلز پر مشتمل ہے، ایک روزہ سیریز کا آغازدو اپریل سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ افریقہ کے دوران تین ون ڈے میچ اور چارٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ ٹیم لاہور سے جوہانسبرگ پہنچی۔ قومی سکواڈ جنوبی افریقہ سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹوٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے زمبابوے روانہ ہو گا جہاں سے 12 مئی کو قومی سکواڈ کی وطن واپسی ہو گی۔

Advertisement