لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میچز کا اعلان ہوتے ہی کرکٹ دیوانوں کی پوائنٹ ٹیبل پر نظریں جم گئیں، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز سرفہرست ہے، ملتان سلطانز پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر براجمان ہیں۔
شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں نو جون سے پی ایس ایل میچز شروع ہوتے ہی پوائنٹس کی دوڑ لگ جائے گی، کورونا سے متاثرہ لیگ میں چودہ میچز ہو چکے ہیں جن میں کراچی کنگز نے پانچ میں سے تین میچ جیتے، دو میں شکست ہوئی، چھ پوائنٹس کے ساتھ بہتر اوسط پر سرفہرست ہے۔
پشاور زلمی نے بھی پانچ میں سے تین میچز میں فتح سمیٹی، دو ہی میچ ہارے اور چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار میچ کھیل کر تین جیتے، ایک میں شکست کے بعد چھ پوائنٹس حاصل کیے، تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
لاہور قلندرز نے چار میچز میں سے تین جیتے، ایک ہارا، چھ ہی ہوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر اپنے نام کیا۔ ملتان سلطانز نے پانچ میچ کھیلے، ایک جیتا چار ہارے، دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن سنبھالی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی پانچ میچ کھیلے، ایک میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹی اور آخری پوزیشن حاصل کی۔