کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

Published On 13 July,2021 04:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ 41 سالہ بلے باز نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔ انہوں نے میچ میں 38 گیندوں پر 7 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کرس گیل اب تک 431 میچوں میں 14038 رنز بنا چکے ہیں جس میں 22 سنچریاں اور 87 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Advertisement