لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے تاریخی دورہ پر آئی ٹیم نیوزی لینڈ آج آرام کرے گی، قومی کھلاڑی نیٹ پریکٹس کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے شروع ہو گی۔
راولپنڈی میں کرکٹ کا میلہ سجا ہوا ہے، 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کا آج ریسٹ ڈے ہے، 2 روز سے اِن ایکشن مہمان کیوی کھلاڑی مکمل آرام کریں گے۔
دوسری جانب قومی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن شیڈول ہے، کھلاڑی سہ پہر ساڑھے چار بجے میدان میں اتریں گے، عبوری کوچ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کی نگرانی میں پلیئرز بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر توجہ دیں گے، پاک کیویز ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہو گا۔