لاہور: (دنیا نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج سری لنکا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
کرکٹ کے عالمی میلے کے 29 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں رات 7 بجے میدان میں اتریں گی، میچ شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ گذشتہ روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت کو کیویز نے دھول چٹا دی۔ سورماؤں کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے،رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے جبکہ ہاردیک پانڈیا 23سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے،کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
111رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلہ بناتے ہوئےصرف 2وکٹ کے نقصان پر14اعشاریہ 3اوورز میں حاصل کرلیا،کیویز کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جو کہ 20رنز بناکر بھمراہ کی گیند پر شردل ٹھاکر کو کیچ دے بیٹھے،ڈیرل مچل دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو 49رنزبناسکے،کپتان کین ولیمسن 33سکور بنا کر ناقابل شکست رہے۔