شعیب اختر سے تلخ کلامی کا معاملہ:ایم ڈی پی ٹی وی کی فواد چودھری سے ملاقات

Published On 01 November,2021 04:30 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سرکاری ٹی وی پروگرام میں شعیب اختراورنعمان نیازمیں تلخ کلامی کے معاملے پر راولپنڈی ایم ڈی پی ٹی وی نے وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ملاقات کی اور ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا۔

ایم ڈی پی ٹی وی نے وزیر اطلاعات سےملاقات کی اور ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا جبکہ شعیب اخترنےکمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نعمان نیازکوہٹانے تک کمیٹی میں پیش نہیں ہوں گا۔

پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی ) کے ایم ڈی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین تلخ کلامی کے معاملے پر ملاقات کی اور ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا۔

 فواد چودھری کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شعیب اخترنےکمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا اور کہا کہ بطوراحتجاج کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ نعمان نیازکوہٹانے تک کمیٹی میں پیش نہیں ہوں گا، پوری دنیا نے دیکھا نعمان نیازنے ہتک آمیزرویہ اپنایا۔

فواد چودھری سےسابق ویسٹ انڈین کرکٹرویون رچرڈ اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات کی اور کہا کہ شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی۔

یاد رہے کہ پی ٹی وی سپورٹس کے اینکر نعمان نیازاور سابق کرکٹر شعیب اختر کے مابین دوران شو تلخ کلامی ہوگئی تھی جس سابق کرکٹر نے پی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا جبکہ سرکاری ٹی وی نے دونوں کو آف ایئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
 

Advertisement