آسٹریلوی کرکٹر الیکس کیری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں گر گئے

Published On 10 March,2022 06:58 pm

کراچی:(دنیا نیوز) آسٹریلوی کرکٹر الیکس کیری چلتے چلتے ہوٹل کے سوئمنگ پول میں گر گئے۔

پاکستان کے خلاف تاریخی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے کراچی میں ڈیرے جما لیے ہیں ، ٹیم ہوٹل میں بنے سوئمنگ پول پر اس وقت دلچسپ منظر پیش آیا جب الیکس کیری گزرتے ہوئے اچانک اس میں گر گئے۔

اس پر ساتھی کھلاڑیوں کا زوردار قہقہ لگنے سے ایسے لگا کہ سب نے مل کر الیکس کیری سے مذاق کیا اور توجہ ہٹا کر پول میں گرانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ کامیاب ہوئے۔
 

Advertisement