لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کی طرف سے ٹی ٹونٹی میچز میں رنز کے انبار لگانے والی اوپننگ جوڑی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے محدود اوورز کی کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی سہ فریقی سیریز کے دوران فائنل سے قبل میچ میں گرین شرٹس نے سات وکٹوں سے شکست دیدی۔
اس میچ کے دوران قومی ٹیم کے اوپننگ جوڑی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے محدود اوور کے میچز میں ہدف کے تعاقب میں ایک ہزار رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔
ہدف کے تعاقب میں دونوں اوپننگ بیٹرز کے درمیان اب تک 5 سنچری پارٹنرشپ بن چکی ہیں، یہ مشترکہ طور پر ٹی 20 کی سب سے زیادہ سنچری شراکت داری ہیں۔ بابر اور رضوان کے درمیان مجموعی طور پر 8 سنچری پارٹنر شپس ہوئی ہیں جبکہ 16 مرتبہ ففٹی پلس پارٹنرشپ بھی بنا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 15 ففٹی پلس شراکتیں ہوئی ہیں۔