قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو فیکا میں اہم عہدہ مل گیا

Published On 16 December,2022 05:08 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو فیکا بورڈ میں انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی جانب سے منعقدہ آن لائن کانفرنس میں ثناء میر کو بطور آزاد ڈائریکٹر بورڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیکا حکام کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم کی سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ثنا کو کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے اورانہوں نے کرکٹ کے علاوہ مختلف برانڈز کیلئے سفیروں کا کردار بھی ادا کیا ہے جبکہ سابق خاتون کرکٹرنے ریاضی، شماریات اور معیشت کی ڈگریاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

فیکا نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پرثناء میرکی تقرری کے اعلان کے ساتھ انہیں خوش آمدید کہا جبکہ نومنتخب صدرآئرش کرکٹر اور آسٹریلوی کرکٹرز سیسیلیا جوئس اور لیزا اسٹالیکر نے ثناء میر کی تقرری پرخوشی کا اظہارکیا۔

دوسری جانب ثناء میر نے بھی اپنے ایک پیغام میں اہم اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔