پیسوں کیلئے آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتا: کرس ووکس

Published On 19 December,2022 11:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر کرس ووکس نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نہیں کھیلیں گے، پیسوں کیلئے آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔

’کرک انفو‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انگلش باؤلر نے کہا کہ میں صرف مالی بنیاد پر آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔ انگلینڈ کیلئے مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور میرا اصل مقصد آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کھیلنا ہے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس کا مزید کہنا تھا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور فٹنس پر توجہ دے کر ایشیز سکواڈ کا حصہ بن سکتا ہوں۔

انگلش باؤلرنے کہا کہ آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا اور میرے اندر ایک حصہ اب بھی یہ خواہش رکھتا ہے کہ میں بھارت جا سکوں، آئی پی ایل ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے اور مالی طور پر بھی فائدے مند ہے۔