ایل پی ایل : گلیڈی ایٹرز کو شکست، دمبولا کی ایونٹ میں پہلی فتح

Published On 20 December,2022 07:25 am

کولمبو : (ویب ڈیسک ) لنکا پریمئیر لیگ (ایل پی ایل ) کے 20 ویں میچ میں دومبولا اورا نے گال گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

کولبو میں کھیلے گئے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے ، نویندو فرنینڈو نے 42 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ دمبولا کی جانب سے میتھیو فورڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فاتح ٹیم نے میتھیو فورڈ کی 30 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگ کی بدولت 130 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پندرویں اورر میں مکمل کیا، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قومی کرکٹر عماد وسیم اور نوان توشارہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔