ملتان: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کوایک سکور سے شکست دے دی، قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں ملتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور طاہر بیگ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 61 کے مجموعی سکور پر طاہر بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
.@lahoreqalandars set a target of 176
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 13, 2023
Will it be enough against the home side?#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvLQ pic.twitter.com/YnD8upWg2o
119 کے مجموعی سکور پر شائی ہوپ بھی ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 17 گیندوں پر 19 سکور بناکر اسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ 125 کے مجموعی سکور پر کامران غلام بھی3 سکور بنا کر احسان اللہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد اسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت 12 گیندوں پر 20 رنز بناکر احسان اللہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے 2،2 جبکہ عقیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور قلندر اور ملتان سلطان کے درمیان میچ 15 منٹ تاخیر سے 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا، میچ شروع ہونے سے پہلے ترکیہ میں جاں بحق افراد کےلیے دعائے مغفرت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری
ملتان سلطانز پلیئنگ الیون میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، اسامہ میر، سمین گل، شاہنواز دہانی، احسان اللہ شامل ہیں۔
لاہور قلندرز پلیئنگ الیون میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی(کپتان) ، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔