امپائرز کیساتھ بحث، خوشدل شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

Published On 11 March,2023 04:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ پر امپائرز سے بحث کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

خوشدل شاہ نے ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران دو مرتبہ امپائرز کو گیند چیک کرنے کا کہا تھا جس پر ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی شق 2.4 کے تحت لیول ون کی کارروائی کی گئی۔

خوشدل شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، قومی کرکٹر نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانے کو تسلیم کیا ہے۔

Advertisement