پی ایس ایل 8 : آخری مرحلے میں 5 غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے

Published On 11 March,2023 01:30 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آٹھویں ایڈیشن کے آخری مرحلے میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے 5 کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے باعث پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے لیفٹ آرم سپنر عقیل حسین، پشاور زلمی کے رومن پاؤل اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوڈین سمتھ جنوبی افریقا چلے گئے۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے یہ تینوں پلیئرز جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کےلیے اپنی قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

ڈیوڈ ملر بھی ملتان سلطانز کو آخری لیگ میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ اسلام آباد کے جارح مزاج بیٹر ڈاؤسن بھی آخری راؤنڈ میچ نہیں کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز پی ایس ایل 8 کا گروپ میچز مرحلہ اختتام پذیر ہو جائے گا، جس کے بعد اگلے ہفتے سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہو گا۔

Advertisement