سڈنی: (ویب ڈیسک) ’قدیم‘ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے سٹینڈز کو خطرناک اور سہولیات کو ناکافی قرار دے دیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ’قدیم‘ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے سٹینڈز کو خطرناک اور سہولیات کو ناکافی قرار دے دیا، معروف وینیو کو صحت اور سیفٹی سے متعلق معیار سے ہم آہنگ ہونے میں جدوجہد کا سامنا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق یہاں پر تماشائیوں کی گنجائش ناکافی اور کھانے پینے کیلئے جگہ بہت کم ہے، واش رومز بھی محدود ہیں، برسبین، ایڈیلیڈ اور پرتھ سٹیڈیمز کو حکومتی سطح پر فنڈز موصول ہوتے ہیں، البتہ نیوساؤتھ ویلز کے پریمیئر نے سپورٹس انفرااسٹرکچرز کیلئے فنڈز مختص کرنے سے انکار کردیا ہے۔