پہلا ٹی 20، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

Published On 14 April,2023 08:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے183 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر 182 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ ساتھ زیادہ دیر تک نہ چلا سکا اور محمد رضوان دوسرے اوور کی آخری گیند پر 8 سکور بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ کپتان بابر اعظم پانچویں اوور کی دوسری گیند پر 9 سکور بنا کر بولڈ ہوگئے۔

فخرزمان اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 47، 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان 5، عماد وسیم 16، شاہین آفریدی 1 جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹے جبکہ فہیم اشرف 22 رنز اور حارث رؤف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، ایڈم ملن اور بین لیسٹر نے 2،2 جبکہ جیمز نیشم، ایشن سودھی اور چاڈ بوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔