جمیکا : ( ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ( ڈبلیو ای سی ) کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 12 جولائی سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 جولائی سے کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 29 جولائی اور تیسرا یکم اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 6، 8، 12 اور 13 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کی سائیکل کا آغاز بھی ہوگا۔