ویلنگٹن : ( ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر مائیکل بریسویل انجری کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہو گئے۔
مائیکل بریسویل ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں 6 ماہ آرام کا مشورہ دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کیویز آل راؤنڈر کی آج سرجری ہو گی جس کے بعد ان کا ری ہیب پروگرام شروع ہو گا۔
کیوی کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ بریسویل کا انجرڈ ہونا ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔