ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) ایمرجنگ ویمنز ایشیاکپ میں بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ہانگ کانگ میں کھیلے گئے اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی، فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
انڈیا اے اور سری لنکا اے کے درمیان پہلا سیمی فائنل گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب ممکن نہ ہوسکا تھا، تاہم گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لہذا اس نے فائنل میں جگہ بنالی۔
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) June 20, 2023
پاکستان ایمرجنگ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر59 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان ایمرجنگ 9 اوورز میں 4 وکٹوں پر 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، ناہیدہ اختر نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز اسکور کیے جبکہ ربیعہ خان 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔