لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں ابھی تک نئے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہیں کیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مستقل چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہ کیے جا سکے، پی سی بی کے روز مرہ کے معاملات قائم مقام چیئرمین اور الیکشن کمشنر احمد فاروق شہزاد رانا چلا رہے ہیں۔
مزید برآں کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت بھی گزشتہ ہفتے ختم ہو گئیتھی، پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب 27 جولائی کو ہونا طے تھا تاہم عدالتی فیصلے کے باعث یہ انتخاب روک دیا گیا ہے۔