لندن : ( دنیا نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کر دی۔
شاہین آفریدی نے ناٹنگھم شائر کی جانب سے برمنگھم بیئرز کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کر کے وائٹیلٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کی۔
شاہین نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر الیکس ڈیوس کو ایل بی ڈبلیو، دوسری گیند پر کرس بینجمن کو کلین بولڈ، پانچویں گیند پر ڈی آر موسلی کو کیچ آؤٹ، اور اوور کی آخری گیند پر ای جی برنارڈ کو بولڈ کیا۔
Shaheen Afridi has just taken FOUR wickets in the first over for Notts Outlaws against Birmingham Bears #Blast23pic.twitter.com/1HkQRwYrBP
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 30, 2023
فاسٹ باؤلر نے میچ کے دوران 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
علاوہ ازیں مذکورہ میچ میں شاہین کی ٹیم ناٹنگھم شائر کو برمنگھم بیئرز کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔