لنکا پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا

Published On 01 August,2023 04:26 am

کولمبو : ( ویب ڈیسک ) سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام جاری لنکا پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا۔

لنکا پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن سری لنکا میں جاری ہے جس میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔

ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ دفاعی چیمپئن جافنا کنگز اور دمبولا اورا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں گال ٹائٹنز اور بی لو کینڈی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ 20 میچز پر مشتمل ہوگا جو کولمبو اور پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد ایونٹ کے کوالیفائر 1 ، ایلیمنیٹر ، کوالیفائر 2 اور فائنل سمیت تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے ۔

لیگ کا فائنل 24 اگست کو کولمبو کے آر پی آئی سی ایس میں کھیلا جائے گا۔