آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

Published On 07 November,2023 06:07 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا، پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اکتوبر کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کیلئے جنوبی افریقا کے اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم آف اسپن آل راؤنڈر راچن رویندرا کو نامزد کیا گیا ہے۔

بھارتی بولر جسپریت بمراہ بھی آئی سی سی کی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے جس میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔