دبئی: (دنیا نیوز) اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں یو اے ای نے پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد یو اے ای کی ٹیم 47.5 اوورز میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔
اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42.4 اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔